​امریکہ عالمی خسارے کی سب سے بڑی وجہ ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ

2019-05-20 19:51:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ عالمی خسارے کی سب سے بڑی وجہ ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ

امریکہ عالمی خسارے کی سب سے بڑی وجہ ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ

چین کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے اور اپنی کمزور ہوتی بالادستی کے تحفظ کے لیے امریکہ نے چین کو بدنام کرنے کی کوششیں کیں۔ امریکہ نے سیاہ اور سفید ایک کیااور اپنی ذمہ داری دوسروں پر عائد کر دی جس کی اصل وجہ یہ ہے کہ امریکہ ہی عالمی خسارے کا اصل سبب ہے۔

موجودہ دور میں عالمی برادری کو طرز حکمرانی ،اعتماد،امن اور ترقی کا فقدان درپیش ہے ۔دنیا میں پہلی سپر پاور کی حیثیت سے امریکہ اس فقدان سے نمٹنے کی کوشش کرنے کی بجائے فقدان پیدا کرنے والا بن گیا ۔

مثال کے طور پر امریکہ اپنے مفادات کی خاطر عالمی معاہدوں سے تجاوز کر کے دیگر عالمی تنظیموں یا سمجھوتوں سے الگ ہوا جس سے کثیرالطرفہ نظام اور عالمی اصول و ضوابط کو سنگین نقصان پہنچا اور عالمی طرز حکمرانی کے فقدان میں مزید بگاڑ آیا ۔مزید بر آں امریکہ نے میکسیکو سے ملحق سرحد پر دیوار کی تعمیر کی اور مشرق وسطی میں اختلافات کو ہوا دی جس سے عالمی برادری کے مابین اعتماد اور تعاون کی بنیاد کو سنگین نقصان پہنچا۔

ظاہر ہے کہ امریکہ اپنی طاقت اور برتری دکھانے کا شوقین ہے۔امریکہ نے اقوام متحدہ کی منظوری کے بغیر شام تک اپنی افواج کو بھیج دیا ، ایران کو دھمکی دینے کے لیےخلیج فارس تک فوجی قوت بھیج دی ہے اور دنیا بھر میں نام نہاد "جہاز رانی کی آزادی " پر عمل درآمد کیا ہے۔مذکورہ کارروائیوں سے امریکہ مسلسل ،دنیا بھر میں انسانیت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔اسی وجہ سے امن کا فقدان بڑھتا جا رہا ہے۔

حالیہ چند برسوں میں امریکہ اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی بالادستی کے تحفظ کی خاطر ٹیرف کے ذریعے اہم تجارتی ساتھیوں کو دھمکا رہا ہے اور ہوا وے کمپنی سمیت اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل کمپنیوں پر پابندی لگا رہا ہے۔امریکہ نے عالمی صنعتی سپلائی چین کو توڑ دیا ہے اسی وجہ سے ساری دنیا میں ترقی کے فقدان کا معاملہ بھی سنگین ہو رہا ہے۔

موجودہ دنیا کو ایک ہم نصیب سماج ہونا چاہیئے۔چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے پیش کردہ "بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج" کے تصور کی طرح بین الاقوامی طرز حکمرانی میں تمام ممالک کی ضرورت ہے۔مختلف ممالک کو ایک ساتھ مل کر عالمی نظام بنانا ہو گا۔تمام ممالک کو ترقی کے ثمرات بانٹنے چاہئیں ۔ اس دنیا کی قسمت تمام ممالک کے ہاتھ میں ہے۔امریکہ کا عمل نا صرف تاریخی رجحان، عالمی صورتحال اور عوامی رائے کے خلاف ہے بلکہ عالمی طرز حکمرانی کے فقدان میں بھی مسلسل طور پر اضافہ ہورہا ہے۔موجودہ دنیا میں امریکہ سب سے غیرمستحکم عنصر بن گیا ہے۔


شیئر

Related stories