چین ایک بڑی منڈی ہے جو کسی کے پروپیگنڈے سےکمزور نہیں ہو سکتی، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-05-21 19:20:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین ایک بڑی منڈی ہے جو کسی کے پروپیگنڈے سےکمزور نہیں ہو سکتی، سی آر آئی کا تبصرہ

چین ایک بڑی منڈی ہے جو کسی کے پروپیگنڈے سےکمزور نہیں ہو سکتی، سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی ملبوسات گروپ "گیپ "کے قیام کو پچاس سال ہو چکے ہیں ۔رواں سال گیپ نے ایک طرف امریکہ میں کئی سو دکانوں کو بند کرنے اور دوسری طرف چین میں مزید چالیس دکانیں کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ گیپ کے علاوہ چین میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے والے غیرملکی کاروباری اداروں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔رواں سال پہلے چار ماہ میں جنوبی کوریا،امریکہ ، جرمنی سمیت دیگر ممالک کی جانب سے چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ چین کی ترقی کے لیے عالمی سرمایہ کار پرعزم ہیں۔

چین میں ایک بڑی منڈی موجود ہے ۔اس کے علاوہ چینی منڈی میں وسعت اور سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع بھی نظر آرہے ہیں ۔ پالیسی اور قوانین کی بہتری کے ساتھ ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کےمتعدد غیرملکی کاروباری اداروں نے چین کا انتخاب کیا جن میں ڈیل اور مائیکروسافٹ جیسے بڑے نام شامل ہیں۔مزید یہ ہے کہ چینی منڈی بہت مستحکم ہے۔چینی حکومت مناسب پالیسی اپناتے ہوئے اصلاحات و کھلے پن کو فروغ دے رہی ہے جس سے کاروباری ماحول بہتر ہو رہا ہے ۔

حال ہی میں چین عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پیش کردہ اقتصادی توقعات کو بڑھانے والا واحد ملک بن گیاہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کی چیف اکانومسٹ گیتا گوپی ناتھ نے کہا کہ چینی حکومت نے بہت برق رفتاری سے عمل کرتے ہوئے مالیات و کرنسی کی پالیسی کا مجموعی استعمال کیا ہے جس کے باعث چینی معیشت مستحکم رہی ہے۔

چائنا -امریکہ چیمبر کی جانب سے جاری ایک تحقیق سے ظاہر ہے کہ انٹرویو میں حصہ لینے والے اسی فیصد امریکی کاروباری اداروں نے کہا ہے کہ چین کا سرمایہ کاری ماحول بہتر ہو رہا ہے یا یہ کہا کہ مستحکم رہا ہے۔اس کا صاف مطلب ہے کہ چینی منڈی بہت بڑی ہے جو کسی کے پروپیگنڈے سے کمزور نہیں ہو سکتی۔


شیئر

Related stories