پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات

2019-05-22 16:08:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین پاکستان کا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے،پاکستان کی قومی سلامتی ہو یاعلاقائی امن واستحکام،چین کا کردارہمیشہ قابلِ تحسین رہا ہے،شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ای کو چائنہ کے یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔بدھ کو شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ای سے خصوصی ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین پاکستان کا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے،ہماری قومی سلامتی ہو یاعلاقائی امن واستحکام،چین کا کردارہمیشہ قابلِ تحسین رہا ہے،شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کودوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد دی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ فورم کی کامیابی عالمی برادری کا چین کی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار ہے،شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کو چائنہ کے یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔


شیئر

Related stories