ٹیکنالوجی کی بالادستی سے چین پر دباؤ ڈالنے میں ناکامی ہوگی،سی آر آئی کا تبصرہ

2019-05-22 19:26:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ٹیکنالوجی کی بالادستی سے چین پر دباؤ ڈالنے میں  ناکامی ہوگی،سی آر آئی کا تبصرہ

ٹیکنالوجی کی بالادستی سے چین پر دباؤ ڈالنے میں ناکامی ہوگی،سی آر آئی کا تبصرہ

ہوا وے کمپنی پر پابندی لگانے کے بعد امریکہ نے ڈی جے آئی سمیت دیگر چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی دھمکی دی ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ باوجود یہ کہ سائنس ، فوج اور معیشت کے شعبے میں امریکہ کی صلاحیتیں بہترین ہیں تاہم کچھ سیاستدان تنگ دل ہیں اور دوسروں کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے اور کچھ شعبوں میں دوسروں کی برتری بھی نہیں چاہتے ہیں۔

چالیس برسوں کی انتھک کوششوں سے چین نے متعدد شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ہوا وے کے فائیوجی کاپی رائٹس کی تعداد دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ ڈی جے آئی ڈرون عالمی سطح پر عوامی استعمال کے ڈرونز کی مارکیٹ کا ستر فیصد ہیں ۔ان کاروباری اداروں کی مصنوعات کو پوری دنیا میں پسندیدگی حاصل ہوئی ہے اور یہ سکیورٹی کے حوالے سے بھی امریکہ سمیت دیگر ممالک کی سخت نگرانی سے گزر چکے ہیں۔

تاہم "امریکہ فرسٹ"پر عمل پیرا سیاستدانوں نے مساوی مسابقت کے اصول کو ترک کرتے ہوئے سرکاری اختیارات کا استعمال کیا اور چین پر "ٹیکنالوجی کے ذریعے بالادستی" پر عمل کرنے کی کوشش کی۔اس کا مقصد امریکہ کی نمبر ایک حیثیت کو برقراررکھنا ہے۔

در حقیقت خواہ ہواوے ہو یا ڈی جے آئی ان پر عائد تمام الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔امریکہ کی جانب سے یہ سلسلہ وار اقدامات چینی کاروباری اداروں کے لیے ایک اور آزمائش ہیں تاہم چینی کاروباری ادارے اس دباؤ کو آگے بڑھنے کے مواقع اور قوت متحرکہ میں تبدیل کرکے مسلسل ترقی پائیں گے۔


شیئر

Related stories