چینی اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات
چینی اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بائیس تاریخ کو بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شریک پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین پاک چار موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت داری کے تعلقات " دی بیلٹ اینڈ روڈ " کی مشترکہ تعمیر سے مزید مضبوط ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں گوادر میں پرل کنٹنینٹل ہوٹل پر دہشت گرد حملے کا برا اثر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی طویل عرصے سے دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ پاکستان چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ پر زور دے گا اور چین پاک تعاون کی سلامتی کی ضمانت دے گا ۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سی پیک کو اہمیت دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی پیش رفت ہو ۔ پاکستان اپنے ملک میں چینی شہریوں اور چینی کمپنیوں کی جانی و مالی سلامتی کے تحفظ کے لئے دل و جان سے کوشش کرے گا اور چین کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف تعاون کو فروغ دے گا ۔