مشترکہ خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے،پاکستان میں چینی سفیر

2019-05-25 17:02:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جناب یاو چنگ نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں چین اور پاکستان ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے مل کر جد وجہد کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماوں کی ملاقاتوں میں حاصل شدہ اتفاق رائے کی روشنی میں نئے عہد میں دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ خوشحال مستقبل کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال نومبر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ چین کے دوران اتفاق رائے کے مطابق دونوں ممالک زیادہ قریب تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ ایسے تعلقات جن کی بنیادی باہمی اعتماد، دوستی اور ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں کے درمیان مشترکہ ترقی کے منصوبوں بشمول چین پاک اقتصادی راہداری پر مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کی مثال چین پاک اقتصادی راہداری "دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو" کا فیلگ شپ پراجیکٹ ہے۔ جو نئے عہد کی شاہراہ ریشم یعنی دی بیلٹ اینڈ روڈ کو گوادر کی بندر گاہ کے ذریعے سمندری راستے سے جوڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے گذشتہ پانچ سالوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ چین پاک تعلقات ایک نئے عہد میں داخل ہوچکے ہیں۔ تعاون کے اس نئے دور میں دونوں ممالک کے لئے ترقی کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔


شیئر

Related stories