امریکہ کو عالمی تجارتی تنظیم کے ڈھانچےکے تحت تجارتی تنازعات کو حل کرنا چاہیئے،پاکستانی ماہر

2019-06-07 16:48:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی اسٹیٹ سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے چائنا اسٹڈی سینٹر کے نائب ڈائریکٹر ضمیرا عوان نے چھ تاریخ کو سی آر آئی کی نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو عالمی تجارتی تنظیم کے ڈھانچے کے تحت چین کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تجارتی تنازعات کو حل کرنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے شروع کی جانے والی تجارتی کشمکش نہ صرف دونوں ممالک ، بلکہ دنیا کے اقتصادی استحکام کو بھی نقصان پہنچائے گی۔

پروفیسر ضمیرا عوان نے کہا کہ امریکہ کے اضافی ٹیرف سے امریکہ کو زیادہ نقصان پہنچے گا۔کیونکہ اس سے امریکہ کے اندر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا جس سے امریکی عوام متاثر ہونگے۔علاوہ ازین امریکہ کے صنعتی و کاروباری اداروں کو چین کے جوابی اقدامات سے بھی شدید نقصان پہنچے گا۔اور ان سب کا اثر امریکی حکومت پر بھی پڑ ے گا ۔

پروفیسر نے کہا کہ چین اور امریکہ کی مینوفیکچرنگ ایک دوسرے سے جڑی ہیں ۔بیشتر امریکی مینوفیکچررز کا خام مواد یا نیم مصنوعات چین سے آتی ہیں ۔ان خام مواد یا نیم پیداوار کے محصولات کو بلند کرنے سے امریکہ کے مینوفیکچررز پر بوچھ میں بھی اضافہ ہوگا۔اس کے برعکس وسائل کے حوالے سے چین کے پاس انتخاب نستباً زیادہ ہے۔انہوں نے امریکہ سے اپیل کی کہ وہ چین کے صبر اور طاقت کو عقلمندی سے سمجھے اور مذاکرات کو بحال کرے۔


شیئر

Related stories