بیجنگ میں چینی زبان کی لیبارٹری کا افتتاح

2019-06-12 15:33:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیجنگ میں چینی زبان کی لیبارٹری کا افتتاح

بیجنگ میں چینی زبان کی لیبارٹری کا افتتاح

بیجنگ میں چینی زبان کی لیبارٹری کا افتتاح

بیجنگ میں چینی زبان کی لیبارٹری کا افتتاح

گیارہ جون کو،چین میں متعین پاکستانی سفیر خالد مسعود نے پاکستان ایمبیسی اسکول بیجنگ میں جدید سمعی و بصری آلات سے مزین چینی زبان کی لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر خالد مسعود نے کہا کہ پاکستان ایمبیسی اسکول چین میں قائم کیا جانے والا پہلا غیر ملکی اسکول تھا جو کہ انیس سو انہتر میں اس وقت کے چینی وزیر اعظم چو این لائی کے حکم پر قائم کیا گیا ، پانچ دہائیوں میں اس نے قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کا ثبوت یہ ہے کہ اس میں پچاس سے زائد ممالک کے طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ خالد مسعود نے چینی زبان کی اس لیب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید ترین لیبارٹری کے قیام کے لیے چینی تہذیب و ثقافت فاونڈیشن نے عطیات فراہم کیےاور یہ طلبہ کوزیادہ فعال انداز میں چینی تہذیب ، ثقافت اور زبان کو سیکھنے اور سمجھنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے طلبہ کو تاکید کی کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی زباندانی کی مہارت کو مزید بہتر کریں تاکہ دونوں ممالک کے مابین ثقافتی روابط کو مضبوط بنایا جا سکے ۔

چینی تہذیب و ثقافت فاونڈیشن کی صدر محترمہ گینگ جینگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتفاق ہے کہ اس لیبارٹری کا افتتاح اس وقت کیا جا رہا ہے کہ جب پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی اڑ سٹھویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور یہ لیبارٹری عوامی روابط کے فروغ اور ثقافتی تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔


شیئر

Related stories