چین کے خلاف مائیک پومپیو کے جھوٹ، سی آر آئی تبصرہ

2019-06-12 18:52:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے خلاف مائیک پومپیو کے جھوٹ، سی آر آئی تبصرہ

چین کے خلاف مائیک پومپیو کے جھوٹ، سی آر آئی تبصرہ

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو طویل عرصے سے چین کے خلاف دروغ گوئی کر رہے اور افواہیں پھیلا رہے ہیں۔دی بیلٹ اینڈ روڈ اور ہوا وے کمپنی سے لے کر چین کے سنکیانگ کے امور تک مائیک پومپیو نے چین کے خلاف دروغ گوئی کا یہ سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ سی آر آئی کے تبصرہ نگار نے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ دنیا کی واحد سپر پاور کے طور پر، امریکہ کو ایک اعلی معیار کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مالک سفارتکار کی ضرورت ہے، نہ کہ چین کے خلاف جھوٹ دھرانے والی مشین کی.مائیک پومپیو کے غیر منطقی الفاظ اور اعمال کی وجہ سے امریکہ زیادہ الگ تھلگ ہوجائےگا.

مضمون میں بتایا گیا کہ امریکہ کے علم تاریخ کے دانشور سٹیفن ورتھیم نے حال ہی میں اپنے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ گزشتہ سال سے امریکی پالیسی کو چین کے خلاف تبدیل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ چین کے بارے میں کچھ امریکیوں کی "تشویش" ہے . امریکہ کے بعض لوگوں کو یقین ہے کہ دنیا میں امریکہ کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے، چین کو کچلنا اور اسے دبانا ضروری ہے. واضح ہے کہ مائیک پومپیو ایسے ہی انتہا پسندانہ خیالات رکھنے والوں میں سے ایک ہیں۔


شیئر

Related stories