غیر منصفانہ عالمی اقتصادی نطام کے شکار خطے کیلئے چین کے خو شحالی، تحفظ اور مساوات کے نعرے شنگھائی تعاون تنطیم کے سربراہ اجلاس کی کامیا بی کی سب سے بڑی ضمانت ہے، پرفیسر رشید احمد خان

2019-06-13 15:27:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

غیر منصفانہ عالمی اقتصادی نطام کے شکار خطے کیلئے چین کے خو شحالی، تحفظ اور مساوات کے نعرے شنگھائی تعاون تنطیم کے سربراہ اجلاس کی کامیا بی کی سب سے بڑی ضمانت ہے، پرفیسر رشید احمد خان

غیر منصفانہ عالمی اقتصادی نطام کے شکار خطے کیلئے چین کے خو شحالی، تحفظ اور مساوات کے نعرے شنگھائی تعاون تنطیم کے سربراہ اجلاس کی کامیا بی کی سب سے بڑی ضمانت ہے، پرفیسر رشید احمد خان

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے بارے میں یو نیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور کے سکول آف پو لیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشن کے سربراہ پروفیسر رشید احمد خان نے بارہ تاریخ کو چائنا ریڈیو انٹر نیشنل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا:

شنگھائی تعاون تنظیم نے بہت کم وقت میں اتنی ترقی کی ہے اور اتنی کامیابیاں حا صل کی ہیں کہ بین الاقوامی سطح پر اس کو ایک سکسس سٹوری کے طور دیکھا جارہاہے۔ نہ صرف اس نے اپنا دائرہ وسیع کیا ہے بلکہ اس کے تحت مختلف شعبوں میں رکن ممالک کے درمیان تعاون میں بھی اضا فہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی اور علاقائی سیاست میں شنگھائی تعاون تنظیم کا کردار انتہائی اہمیت ختیار کر چکا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت سیکورٹی ، اقتصادی تعاون اور اور ریجنل کنیکٹیوٹی کے سلسلے میں نہ صرف پیش رفت ہوئی ہے بلکہ ان شعبوں میں آگے بڑھنے کا عزم بھی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کےتمام رکن ممالک ریجنل کنیکٹیوٹی پر متفق ہیں جس سے ملکوں کے درمیان محاذ آرائی کی بجائے تعاون کی فضا قائم ہوگی جس سے اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا اور خو شحالی آئے گی ۔

شنگھائی تعاون تنظیم کو ایک ممتاز او ر منفرد مقام حاصل ہے کیونکہ بھارت اور پاکستان کے شامل ہونے سے جنوبی ایشیا اس میں شامل ہوگیاہے۔ ایران اور افغانستان اس کے مبصر ممالک ہیں اس طرح یہ پوری ایشیا کی نمائندہ تنظیم بن گئی ہے۔اسلئے اس تنطیم کے فیصلوں کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

اس وقت عالمی نظام کروٹ لے رہاہے اسکے توازن میں تبدیلی آرہی ہے اور اس تبدیلی میں سب سے نمایا ں، اہم اور قائدانہ کردار ابھرتے ہوئے چین کا نظر آرہاہے۔ اور چین نے اس حوالے سے سیکورٹی اور خو شحالی کا نعرہ لگایا ہے۔ جو پوری دنیا کے امن کیلئے انتہائی اہم ہے۔

غیر منصفانہ عالمی اقتصادی نطام کے شکار خطے کیلئے چین کے ہم نصیب معاشرے ، خو شحالی، تحفظ اور مساوات کے نعرے شنگھائی تعاون تنطیم کے سربراہ اجلاس کی کامیا بی کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔

شنگھا ئی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کو فروغ ملے گا۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر پیش رفت کا اگر جائزہ لیا جائے تو اس کی کامیابی اور آگے بڑھنے کے امکا نات دن بدن روشن ہورہے ہیں۔ یورپی ملک اٹلی نے اس میں شمولیت اختیار کرکے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ یورپ بھی اس کو اہم سمجھتا ہے اور جس طرح قدیم زمانے میں شاہراہ ریشم نے مغرب اور مشرق کے درمیان اقتصادی تعاون اور ثقافتی تعلقات میں اہم کردار ادا کیا تھا اسی طرح اس انیشیٹیو سے قوموں کے درمیا ن فاصلے کم ہوں گے مفاہمت بڑھے گی جس سے امن او ر خو شحالی آئے گی۔

دنیا کی زیادہ تر قومیں اور ممالک بیلٹ اینڈ رو ڈ انیشیٹیو میں شامل ہونے کی خو ا ہش کا اظہار کررہی ہیں کیو نکہ ان کو نظر آرہا ہے کہ اس میں شمہو لیت جیت ہی جیت ہے اور اس سے منسلک ہوکر وہ پنے ممالک اور اپنے معاشروں کو ترقی دے سکتے ہیں۔


شیئر

Related stories