چین جیسے عظیم ملک میں خدمات سرانجام دینا باعث اعزاز ہے، مسعود خالد
چین میں تعینات پاکستان کے سفیر جناب مسعود خالد اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہور ہے ہیں۔ اس مناسبت سے پاکستانی سفارت خانے میں ستر ہ جون کو ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مسعود خالد نے کہا کہ چین جیسے عظیم ملک میں بطور سفیر خدمات سرانجام دینا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ میں نے چین میں ساڑھے چھ برس تک بطور سفیر خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس عرصے میں ہم نے بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کیں۔ چین کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹھ سو ملین سے زیادہ لوگوں غربت سے نجات دلانا نئے عہد میں کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطحی تعلقات کے ساتھ ساتھ گہرے عوامی رابطے موجود ہیں۔انہوں نے چین میں ملنے والے احترام، پیار اور محبت پر چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔