مارکو روبیو کا چہرے بدلنےکا ڈرامہ دوسروں سے چھپ نہیں سکتا،سی آر آئی کا تبصرہ

2019-06-19 14:08:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

رائٹرز کی اٹھارہ جون کو جاری کردہ اطلاع کے مطابق امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے سترہ جون کو سینیٹ میں ایک بل پیش کیا جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکہ چینی کمپنی ہوا وے کو امریکی صنعتی اداروں سے پیٹنٹ فیس اور معاوضہ لینے سے روکنے کے لیے امریکی نیشنل ڈیفنس آتھرائیزیشن ایکٹ میں ترمیم کی جائے ۔

اس خبر نے انٹرنیٹ کے امریکی صارفین سمیت پوری دنیا کے عوام کو حیرت سے دوچار کردیا۔ مارکو روبیو نےہمیشہ چین پر امریکہ کے کاپی رائٹ چوری کرنے کا الزام لگایا لیکن اب جب چینی کمپنی نے امریکہ سے پیٹنٹ فیس لینے کی معقول اور جائز درخواست کی تو کاپی رائٹ کی حفاظت کرنے کا دکھاوا بھول کر مارکو روبیو نے قانونی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے اسے روکنے کی کوشش کی۔اس سے یہ بات بالکل واضح ہوتی ہے کہ املاک دانش کے شعبے میں مذکورہ امریکی سینیٹر کا دوہرامعیار ہے ، یعنی اگر غیرملکی صنعتی ادارے امریکی املاک دانش کا استعمال کریں تو وہ املاک دانش کی اہمیت پر زور دیتے ہیں لیکن اگر امریکی صنعتی ادارے دوسرے ممالک کے املاک دانش کا استعمال کرتے ہیں ، تو وہ پیٹنٹ فیس کی ادائیگی کو روکنے کے لیے قانونی ایکٹ میں ترمیم کی کوشش کرتے ہیں۔ان کی نظر میں املاک دانش کا تحفظ صرف ایک سیاسی آلہ ہے جس کا کب اور کس طرح استعمال کرنا ہے یہ خود ان کی اپنی مرضی پر منحصر ہے ۔

تاہم مارکو روبیو کا چہرے بدلنے کا یہ ڈرامہ اب سب کے سامنے ہے اور مزید چھپ نہیں سکتا۔لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ ایسے لوگ حب الوطنی کے نام پر وطن کو نقصان پہنچانے والے عمل کرتے ہیں۔ان جیسے افراد اپنی ذاتی خواہشات کے لیے امریکی شہریوں کے مفادات سے کھیل رہے ہیں۔


شیئر

Related stories