جی ٹوئنٹی سمٹ سے چین امریکہ تجارتی کشمکش کے حل کا موقع ملے گا ، مدیرِ اعلی پاکستان ٹوڈے

2019-06-21 11:58:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیس جون کوپاکستان ٹوڈے کے مدیرِ اعلی میاں ابرار نے چائنا میڈیا گروپ کی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عنقریب منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ ،چین امریکہ تجارتی کشمکش کے حل کا موقع فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی تجارتی کشمکش سے امریکی معیشت کو جو نقصان پہنچا ،وہ چین کو پہنچنے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔

پاکستان ٹوڈے کے مدیر اعلی نے کہا کہ اس تجارتی کشمکش میں چین صبروتحمل سے کام لے رہا ہے تاہم امریکی بالادستی کے اس عمل سے تجارتی کشمکش میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔اس وقت امریکہ کے اندر بھی تجارتی جنگ کے خلاف آوازیں بلند کی جا رہی ہیں۔

میاں ابرار کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جاپان میں منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ مسائل کے حل کے لیے ایک اچھا موقع فراہم کرے گی اور عالمی برادری کو امید ہے کہ امریکہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا۔


شیئر

Related stories