چینی معیشت مضبوط انداز میں ترقی کر رہی ہے : سی آر آئی کا تبصرہ

2019-07-15 19:18:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے قومی محکمہ برائے شماریات نے پندرہ تاریخ کو جاری ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کے جی ڈی پی کی کل مالیت 45.09 ٹریلین آر ایم بی تک جا پہنچی ہےجس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

یاد رہے کہ پچھلے سال سے بیرونی ماحول غیر مستحکم رہا اور اس میں غیر یقینی عوامل کا اضافہ ہوا ۔لہذا چینی معیشت کی ترقی کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ لیکن عالمی معیشت کی ترقی کی رفتار سست ہونے کے پس منظر میں چینی حکومت نے چھ تا چھ اعشاریہ پانچ فیصد کی شرح اضافہ کا تعین کیا جو چینی معیشت تیز رفتار ترقی سے اعلی معیاری ترقی کی طرف آگے بڑھنے کی توقعات سے مطابقت رکھتا ہے ۔ علاوہ ازیں روز گار ، اشیا کی قیمت، لوگوں کی آمدنی اورمیکرو اقتصادی ڈیٹا سمیت تمام اشاریے مناسب سطح پر چل رہے ہیں۔

ایک اور اہم بات یہ ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کا اقتصادی ڈھانچہ مسلسل طور پر بہتر ہو رہا ہے ۔ چین کی معیشت کی اعلی معیاری ترقی کی رفتار تیز ہو رہی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک طرف چینی حکومت نے مثبت مالیاتی پالیسی اور کرنسی کی مستحکم پالیسیاں اپنائی ہیں اور دوسری طرف چین کی قومی ملکیت کے صنعتی و کاروباری اداروں میں اصلاحات میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی معیشت چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ دنیا کو چین کی معیشت پر اعتماد رکھنا چاہیئے ۔


شیئر

Related stories