حقیقت پسندی اور تحمل سے چین کیپٹل مارکیٹ کے نئے مرحلے میں داخل،سی آر آئی کا تبصرہ

2019-07-22 19:04:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پیر کے روز یعنی بائیس تاریخ کو چین میں سائنس -ٹیک انوویشن بورڈ کا باقائد افتتاح ہوا۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں کیپٹل مارکیٹ کے نئے دور کا آغاز ہوگیاہے۔نومبر دو ہزار اٹھارہ میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نےشنگھائی درآمدی ایکسپو کے دوران سائنس -ٹیک انوویشن بورڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ صرف دو سو دنوں کے بعد اسے عملی جامہ پہنایا گیا۔اس سے نہ صرف چین میں سائنس -ٹیک انوویشن کاروباری اداروں کی ہنگامی مانگ ظاہر ہوتی ہے بلکہ چین میں کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی ہوتاہے۔

بیرونی ممالک اور علاقوں کےتجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے سائنس -ٹیک انوویشن بورڈ کے قیام کے بعد ابتدائی مرحلے میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ نظر آتا ہے۔تاہم اس بورڈ کا مستقبل روشن ہے۔اسی لئے سائنس ٹیک انوویشن بورڈ کو تحمل سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کا مقصد حقیقی معیشت کے لئے خدمات سرانجام دینا ہے۔اس وقت چین کی معیشت مستحکم اور نسبتاً تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔تاہم بیرونی ماحول میں غیریقینی عناصر کا بھی اضافہ ہورہا ہے۔کیپٹل مارکیٹ کی اصلاحات کے لئے سائنس ٹیک انوویشن بورڈ کی سلسلہ وار کوششوں سے کاروباری اداروں کے انوویشن کی صلاحیت کی حوصلہ افزائی ہو گی اور صنعتی ڈھانچے کی بہتری اور نئی معیشت کی ترقی کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔

سائنس -ٹیک انوویشن بورڈ کے افتتاح سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ چین تسلسل کے ساتھ کھلے پن کو توسیع دینے کی کوشش کرر ہا ہے۔سائنس -ٹیک انوویشن بورڈ کی مسلسل ترقی کیلئے حقیقی پسندی اور تحمل کی ضرورت ہے۔


شیئر

Related stories