چین کی مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیرمین کی پاک فوج کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

2019-07-29 10:51:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیرمین جانگ یو شیاہ نے اٹھائیس تاریخ کو بیجنگ میں پاک فوج کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر جانگ یو شیاہ نے کہا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ چین-پاک چاروں موسموں کے حکمت عملی کے شراکت دار تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔چین پاکستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہتا ہے ، اعلیٰ سطحی رابطہ اور حکمت عملی پر تبادلہ کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، ٹھوس تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔دونوں افواج کے تعلقات دونوں ممالک کے تعلقات کا اہم حصہ ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں افواج دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے حکمت عملی کے شعبے میں ایک دوسرے کی حمایت کریں گی اور دونوں ممالک کی دلچسپی کے مشترکہ امور اور علاقائی و عالمی امن کے تحفظ کے لئے زیادہ خدمات سرانجام دیں گی۔

زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاک چین دوستی بہت مضبوط ہے ۔پاکستان چین کے ساتھ مل کر رابطے اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنا کر چیلنجز سے نمٹنا چاہتا ہے۔


شیئر

Related stories