ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ ہے،پاکستان
2019-08-08 18:13:51
پاکستان کی وزارت خارجہ نے آٹھ تاریخ کو کہا کہ ہانگ کانگ سے متعلق تمام معاملات چین کے داخلی امور ہیں۔دیگر ممالک کو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے ان معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے چائنا میڈیا گروپ کے صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چینی حکومت اور چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی طرف سے قومی اقتدار اعلی اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کی حفاظت میں کیے جانے والے تمام اقدامات کو سمجھ سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ ہانگ کانگ میں جلد ہی استحکام اور خوشحالی بحال ہوگی۔