چینی وزیرخارجہ کی شا ہ محمود قریشی سے ملاقات

2019-08-10 16:44:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نو آگست کی رات کو چین کے ریاستی کانسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین کے ہنگامی دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب کو تفصیلی طور پر کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے موقف اور اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے اور پاک چین دوستی پتھر کی طرح پختہ ہے۔یقین ہے کہ کشمیر کے معاملے پر چین انصاف کے ساتھ کھڑا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اہم امور پر چین کے مناسب موقف کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستان پاک-چین چار موسموں کے شراکت دار انہ تعلقات کو آگے بڑھائے گا۔

وانگ ای نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پیچیدہ ہورہی ہے۔چین اس پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کے متعلقہ قرارداد اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن طریقے سے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنا چاہیئے۔چین کا یہ موقف رہا ہے کہ صورتحال کو یک طرفہ کاروائی کے ذریعےمزید پیچیدہ نہیں بنانا چاہیئے۔

چینی وزیرخارجہ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کرنے میں پاکستان کی مثبت حمایت جاری رکھے گا اور عالمی سطح پر پاکستان کے لئے انصاف کی آواز اٹھائے گا۔

وانگ ای نے پاکستان اور بھارت سےقومی ترقی اور جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کی خاطر تاریخی مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی۔


شیئر

Related stories