چین اور جاپان کو ایک دوسرے کو تقویت دینی چاہیئے، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-08-12 18:46:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں چین اور جاپان کے نائب وزرائے خارجہ نے جاپان میں چین-جاپان اسٹریٹجک بات چیت کے نئے دور کی صدارت کی۔سات سالوں کے بعد چین اور جاپان نے اسٹریٹجک بات چیت کو بحال کیا۔فریقین نے اتفاق کیا کہ اوساکا میں چین اور جاپان کے رہنماؤں کی ملاقات کے دوران طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد کیا جائے گا اور نئے عہد کے مطابق چین-جاپان تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور جاپان کے درمیان تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔

امریکہ کی یک طرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی سے دنیا بھر میں تجارتی کشمکش پیدا ہوئی ہے۔چین اور جاپان ایشیا کی دو بڑی معیشتوں کی حیثیت سے کثیرالجتہی اور آزاد تجارتی نظام کاتحفظ کرنا چاہتے ہیں۔اس تناظر میں دیکھا جائے تو دونوں ممالک کے تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔تاہم دونوں ممالک کے درمیان کچھ حساس مسائل بھی موجود ہیں۔اسی لئے چین اور جاپان کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے طے شدہ اتفاق رائے کی روشنی میں حساس مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنا چاہیئے ، تنازعات پر قابو پانا چاہیئے اور نئے عہد کی ضروریات کے مطابق چین جاپان تعلقات استوار کرنے کے لئے سازگار ماحول بنانا چاہیئے۔


شیئر

Related stories