امریکہ کے جنگی بحری جہاز ہانگ کانگ بھیجنے کا مقصد، سی آر آئی تبصرہ

2019-08-14 20:04:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں دو امریکی جنگی بحری جہازوں نے ہانگ کانگ کا دورہ کرنے کی درخواست پیش کی جسے چینی حکومت نے مسترد کر دیا۔اس بارے میں سی آرآئی تبصرہ نگار نے یہ خیال ظاہر کیا کہ اس نازک گھڑی میں امریکہ کا جنگی جہاز بھیجنےکا اصل مقصد امریکہ ہی کو معلوم ہے۔

ماضی میں بھی امریکی جنگی جہاز وں نے کئی دفعہ ہانگ کانگ کا دورہ کیاہے۔ ہانگ کانگ کی وطن واپسی کے بعد امریکی جنگی بحری جہاز وں کے دورہ ہانگ کانگ کی تاریخ کا بغور جائزہ لیا جائے ، تو یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ دورے چین اور امریکہ تعلقات کے عکاس سمجھے جاتے ہیں۔ امریکی جنگی جہاز نےاکثر ایسے اوقات میں ہانگ کانگ کےدورےکی درخواست پیش کی جب چین اس سے "ناخوش" تھا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کن شوانگ نے اس معاملے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی فوجی جہاز کے ہانگ کانگ کا دورہ کرنے کی درخواست پر چین خودمختاری کے اصول اور مخصوص حالات کے مطابق غور کرتا ہے ۔ یہ واضح ہے کہ امریکی جنگی جہاز محض سپلائی کے لیے ہانگ کانگ کا دورہ کرنے کی درخواست پیش نہیں کر رہے ہیں ، بلکہ اس میں بہت سارے سیاسی عناصر شامل بھی ہیں۔


شیئر

Related stories