فیڈیکس کمپنی کو غیر قانونی سامان کی نقل و حمل پر سزا دی جائے گی، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-08-18 18:50:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صوبہ فو جیئن کے شہر فو جو کے بلدیاتی پولیس بیورو کے سامنے ایک کیس آیا ہے۔ جس میں صوبے کی ایک سپورٹس کمپنی کو امریکہ کی کورئیر کمپنی فیڈیکس کے ذریعے ایک پارسل موصول ہوا اور اس پارسل میں ایک بندوق شامل ہے ۔ یاد رہے کہ چین کے متعلقہ ادارے کی جانب سے قانون کے مطابق فیڈیکس کے خلاف کی جانے والی تحقیقات کے دوران یہ ایک اور اہم کیس سامنے آیا ہے۔ متعلقہ محکموں کی جانب صارفین کے حقوق اور عوامی سلامتی کے تحفظ کے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا ہے ۔

چین میں بندوق خطرناک اشیا میں شامل ہے ۔ چین میں غیر قانونی اسلحہ پر سخت پابندی ہے ۔ یہاں بغیر اجازت بندوق کی تیاری ، نقل و حمل اور استعمال خلاف قانون ہے ۔ چین میں کام کرنے تمام چینی و غیر ملکی کاروباری اداروں کو چین کے قوانین و ضوابط پر کاربند رہنا چاہیئے ۔ فیڈیکس نے تیس سال قبل چین کی منڈی میں اپنےکاروبار کا آغاز کیاتھا ۔ اسے یقیناً چین کے متعلقہ قوانین و ضوابط معلوم ہیں۔ لیکن رواں سال مئی میں امریکی حکومت نے چینی مواصلاتی کمپنی ہوا وے کو بلیک لسٹ کیا اور اس کے بعد سے فیڈیکس نے بارہا ہوا وے کمپنی کے سازوسامان کی نقل و حمل کے دوران غیر قانونی عمل کئے ۔ حقائق کو سامنے لانے اور صارفین کے حقوق کے تحفظ اور تجارتی ماحول کی بہتری کےلیے چین کے متعلقہ ادارے نے یکم جون سے فیڈیکس چائنا کمپنی کے خلاف مقدمات چلانے کا آغاز کیا اور چھبیس جولائی کو دوران تفتیش سامنے آنے والے نتائج پیش کئے۔ فیڈیکس نے ہوا وے کمپنی کے سو سے زائد سازوسامان اور دستاویزات کے پارسلز کو روک لیا ۔

چین میں کورئیر کی مارکیٹ تیز رفتاری سے ترقی کر رہی۔ چین مختلف ممالک کی اس منڈی میں داخلے کا خیر مقدم کرتا ہے لیکن اس کی بنیادی شرط یہ ہے کہ چین کے قوانین وضوابط اور منڈی کے اصولوں پر عمل درآ مد کیا جائے ۔


شیئر

Related stories