چین کے صوبہ جیانگ شی کی مختلف میدانوں میں شاندار ترقی

2019-08-19 16:44:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انیس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی صوبہ جیانگ شی کی کمیٹی کے سیکریٹری لیو چھی نے ریاستی کونسل کے نیوز دفتر کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت صوبہ جیانگ شی میں صنعت کے ذریعے صوبے کو طاقتور بنانے کی حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ ہوا بازی، الیکٹرانک انفارمیشن ، سازو سامان مینوفیکچرنگ، چینی طب ،نئی توانائی اور نیا مواد سمیت دیگر شعبوں کو ترجیحی طور پر فروغ دیا جارہا ہے۔

حالیہ برسوں میں صوبہ جیانگ شی " دی بیلٹ اینڈ روڈ "کی مشترکہ تعمیر میں مثبت طور پر حصہ لے رہا ہے اور چین کے وسطی علاقے کی ترقی اور دریائے یانگسی سے وابستہ اقتصادی علاقے کی ترقی میں مثبت طور پر شرکت کررہا ہے۔ صوبہ جیانگ شی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حقیقی طور پر استعمال کرنے کی شرح میں سالانہ نو اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جس نے دنیا بھر کے پینتیس ممالک کے بانوے شہروں کے ساتھ دوستانہ شہروں کے تعلقات قائم کئے ہیں۔

لیو چھی نے کہا کہ اگلے قدم میں صوبہ جیانگ شی ریلوے، شاہرات بندرگارہ اور ہوا بازی سمیت دیگر بنیادی تنصیبات کے ذریعے سے کوانگ ڈونگ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے بے ایریا سے ملاپ کرے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ تحفظ ماحول کے بارے میں صوبہ جیانگ شی مسلسل تخلیق کررہا ہے اور "خوبصورت چین کا جیانگ شی " کی مثال قائم کرے گا۔


شیئر

Related stories