انتظامی اقدامات کے ذریعے امریکی صنعتی و کاروباری اداروں کاچین سے انخلا محض خام خیالی ہے،چائنا میڈیا گروپ کا تبصرہ

2019-08-25 18:45:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ کی جانب سے چین پر عائد اضافی ٹیرف کے بعد چین نےجو جوابی اقدامات اختیار کیے ان کے بعدامریکہ کی بعض شخصیات نے امریکی کمپنیوں کوحکم دیا ہے کہ وہ فوراً چین سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے ،ایک بیک اپ تلاش کریں یا امریکہ واپس آئیں۔یہ احکام مارکیٹ کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی ہیں اور امریکہ کے بیشتر اقتصادی حلقوں نے اس کی مخالفت کی ہے ۔ چائنا میڈیا گروپ نے اس حوالے سے پچیس اگست کو ایک تبصرہ جاری کیا جس کا عنوان ہے " انتظامی اقدامات کے ذریعے امریکی صنعتی و کاروباری اداروں کاچین سے انخلا محض خام خیالی ہے"۔

مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین امریکہ تجارتی کشمکش کے آغاز کے بعد امریکی کی بعض شخصیات نےکئی مرتبہ چین میں امریکی کمپنیوں کو جلد از جلد چین سے واپس آنے کا کہا ۔یہ انتظامی طور پر تحفظ پسندی کے نظریئے پرعمل درآمد ہے جو نا صرف امریکی کمپنیوں کے آزاد آپریشنز ،بلکہ عالمی اقتصادی نظم و نسق پربھی سنگین اثرات مرتب کرے گا۔

چند دانش مندوں نے نشاندہی کی کہ مینوفیکچرنگ کی امریکہ سے دوسرے ممالک تک منتقلی اور بلند تجارتی خسارےکا بنیادی سبب امریکہ کے اقتصادی ڈھانچے کی کمزوری ہے۔اضافی ٹیرف اور بے تحاشادباؤ ڈالنے سے امریکی معیشت کی اس بیماری کا علاج نہیں مل سکتا۔


شیئر

Related stories