چین ٹھندےدماغ اور دانشمندی کے ساتھ تجارتی بالادستی کا جواب دے گا،چائنا میڈیا گروپ کا تبصرہ

2019-08-26 18:47:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین امریکہ تجارتی کشمکش کے حوالے سے چائنا میڈیا گروپ نے چھبیس اگست کو ایک تبصرہ شایع کیا جس کا عنوان ہے " چین ٹھندےدماغ اور دانشمندی کے ساتھ تجارتی بالادستی کا جواب دے گا"۔تبصرہ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ ٹیرف میں تو اپنی مرضی سے اضا فہ کرتا ہے لیکن اس کے جواب میں تجارتی شراکت داروں کی جانب سے جوابی اقدامات کی اجازت نہیں دیتا۔امریکہ کا یہ عمل بالادستی کی واضح عکاس ہے۔تاہم چین کو یہ منطق منظور نہیں۔ چین ٹھنڈے دماغ سے کام لیتے ہوئے دانشمند ی کے ساتھ جوابی اقدامات اختیار کرے گا۔

مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ کی کچھ شخصیات کی جانب سے شروع کی جانے والی تجارتی جنگ کو عالمی سطح پر قبولیت نہیں ملی ۔مثال کے طور پر بھارت نے سولہ جون سے اٹھائیس اقسام کی امریکی اشیا پر جوابی اضافی ٹیرف عائد کیا ہے۔یورپی یونین نے بھی کہا کہ اگر امریکہ یورپی یونین کی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرے گا تو یورپی یونین بھی بدلے میں امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرے گا۔جی سیون کے موجودہ سربراہی اجلاس کے دوران یورپ اور جاپان سمیت امریکہ کے اتحاد یوں نے امریکہ کی جانب سے شروع کی جانے والی تجارتی جنگ پر تنقید کا اظہار کیا۔


شیئر

Related stories