چین میں آزاد تجارتی زونز میں مزید اضافہ،چین معاشی عالمگیریت کو مثبت توانائی فراہم کرنا جاری رکھے گا ۔ چائنا میڈیا گروپ کا تبصرہ

2019-08-27 15:29:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھبیس اگست کو چین میں شان دونگ ، جیانگ سو، گوانگ شی ، حہ بے ، یون نان اور حہ لونگ جیانگ سمیت مزید چھ صوبوں میں آزاد تجارتی آزمائشی زونز کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب تک چین میں اس قسم کے زونز کی تعداد ا ٹھارہ ہو گئی ہے ۔اس حوالے سے چائنا میڈیا گروپ نے"چین میں آزاد تجارتی زونز میں مزید اضافہ،چین معاشی عالمگیریت میں مثبت توانائی فراہم کرنا جاری رکھے گا "کے نام سے ایک تبصرہ شائع کیا۔جس میں کہا گیا کہ چین نے ایک بار پھر عملی اقدامات کے ذریعے دنیا کو بتایا ہے کہ چین کھلے پن کو مزید وسعت دے گا ، اعلی معیار کی معاشی ترقی کی راہنمائی کرے گا اور معاشی عالمگیریت کو مثبت توانائی فراہم کرنا جاری رکھے گا۔

تبصرے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اٹھارہ اگست کو شن جن شہر میں نمایاں چینی خصوصیات کی حامل جدید ترین مثالی زون کی تعمیر اور بیس اگست کو شنگھائی فری ٹریڈ زون میں لنگانگ نیو ایریا کےقیام کے بعد، چین نے گزشتہ دس دن کے اندر اندر اصلاحات کو فروغ دینے کے تین اہم اقدامات کیے ہیں۔مذکورہ بالا اقدامات سے گہری اصلاحات کے ذریعے اعلی سطح کی ترقی کی تکمیل اور کھلی معیشت کی تعمیر کے لیے مزید کھلے پن کے اقدامات اختیار کرنے کے لیے چین کے پختہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چین کی طرف سےعالمی سرمایہ کاروں کو بھی ایک واضح اشارہ ملتا ہے کہ بیرونی ماحول میں تبدیلیوں کی وجہ سے چین اپنے کھلے پن کی جانب رواں قدم نہیں روکے گا ،اس کی بجائے وہ معاشی عالمگیریت کو برقرار رکھنے کی پوزیشن کو برقرار رکھے گا اور بلاجھجک اپنے کھلے پن کو وسعت دے گا۔


شیئر

Related stories