ٹیرف کو ہتھیار بنانا عالمی اقتصادی ترقی کے لیے سنگین خطرہ ہے ، چائنا میڈیا گروپ کا تبصرہ

2019-08-27 19:14:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ کی بعض شخصیات نے حال ہی میں پانچ کھرب پچاس ارب امریکی ڈالر مالیت کی چینی درآمدات پر اضافی ٹیرف کی شرح کو بڑھانے کی دھمگی دی جس پر عالمی برادری نے کڑی تنقید کی۔چھبیس اگست کو اختتام پذیر ہونے والےجی سیون سربراہی اجلاس میں امریکی شراکت داروں نے بھی آزاد تجارت کی حمایت کا اظہار کیا۔اس حوالے سے چائنا میڈیا گروپ نے ستائیس اگست کو "ٹیرف کو ہتھیار بنانا عالمی اقتصادی ترقی کے لیے سنگین خطرہ ہے " کے عنوان سے ایک تبصرہ شائع کیا ۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ چند امریکی شخصیات ، محصولات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی بے حد شوقین ہیں جنہوں نےمحصولات کے اثرات و کردار کے بارے میں حقیقت سے کچھ زیادہ ہی اندازہ لگایا ہے اور اپنی مرضی کے مطابق تجارتی شراکت دارورں پر شدید ، غیر ضروری دباؤ ڈالا ہے ۔اس قسم کے عمل سے نا صرف امریکہ کی معیشت بلکہ عالمی تجارت اور صنعتی چین بھی متاثر ہوگی اور یہ عمل عالمی اقتصادی اضافے میں ایک رکاوٹ بن جائے گا۔

تبصرے میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ یک طرفہ پسندی اور تحفظ پسندی ناکام ہوگی۔چین کی جوابی کارروائیوں اور عالمی برادری کی تنقید کی روشنی میں امریکہ کو سمجھ داری سے کام لینا چاہیے ۔ اگر وہ مختلف ممالک کے مفادات کو نظر انداز کرتا رہے گا ،تو آخر کار اسے ہی شکست ہو گی ۔


شیئر

Related stories