چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین شو چھی لیانگ کی پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقات

2019-08-28 17:23:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق27 اگست کو پاکستانی صدر محمد عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئےچین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین شو چھی لیانگ سے ملاقات کی۔

اس مو قع پر صدرعارف علوی نے کہا کہ چین پاکستان کا بہت اچھا دوست ہے۔ انہوں نے پاکستان کے مفادات سے جڑے امور پر چین کی حمایت و مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی ایک چین کی پالیسی کا احترام کرتا رہے گا، نام نہاد"مشرقی ترکستان کےدہشت گرد قوتوں کے خلاف اقدامات اٹھائے گا اور پاکستان میں چینی اہلکاروں اور اداروں کا بھر پور تحفظ کرے گا۔موجودہ صورتحال کے تحت ، پاکستان اور چین کو مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے قریبی رابطہ اور تعاون بر قراررکھناچاہیے ۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نےچین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین شو چھی لیانگ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور چین کاخو شحالی کا خواب مشترکہ ہے ،پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو مثبت طور پر فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی فریم ورک میں مزید تعاون کرے گا ، اور دفاع اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو فروغ دے گا تاکہ مشترکہ طور پر خطرات اور چیلنجوں سے نمٹا جاسکے ۔

شو چھی لیانگ نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں ، چین اور پاکستان نے بنیادی مفادات سے وابستہ امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کو سمجھا ہے اور اس سلسلے میں ایک دوسرے کی حمایت کی ہے ۔پیچیدہ اور ہمیشہ بدلتی ہوئی بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کے تنا ظر میں چین پاکستان کے ساتھ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیاں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، اسٹریٹجک رابطے کو مستحکم کرنے ، سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ کرنے ،اور دفاعی تعاون کی سطح کو بڑھانے کا خواہان ہے ، تاکہ علاقائی سلامتی اور استحکام کا تحفظ مشترکہ طور پرکیا جا سکے۔


شیئر

Related stories