چین تجارتی کشمکش کے اثرات کو کم سے کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ

2019-08-29 18:29:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ نے حال ہی میں چین پر مزید دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے، اس حوالے سے سی آر آئی نے انتیس اگست کو ایک تبصرہ شائع کیا جس کا عنوان ہے "چین تجارتی کشمکش کے اثرات کو کم سے کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے"۔تبصرے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ نے چین کے عزم اور صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا ہے۔ملک کے کلیدی مفادات اور عوام کے بنیادی مفادات کی حفاظت کی بنیادی حدود پر چین کا عزم پختہ ہے اور چین تجارتی کشمکش سے پیدا منفی اثرات کو کم سے کم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

بعض امریکی چین کی اقتصادی قوت کو نظر انداز کرتے ہوئے چینی معیشت کے " زوال" کی خام خیالی میں مبتلا ہیں۔ درحقیقت چین کی اقتصادی ترقی کی بے پناہ صلاحیت اور ممکنہ امکانات ، امریکہ کی بالادستی کا جواب دینے کے لیے مضبوط قوت ہیں۔

برسوں پر محیط اس سفر کو دیکھا جائے تو تجارتی کشمکش سے نمٹنے کے لیے چین کی مضبوط قوت ،اصلاحات و کھلے پن کو مسلسل فروغ دینے سے حاصل ہوئی ہے۔

تبصرہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکہ کے متعلقہ افراد کو ٹھنڈے دماغ سے کام لینا چاہیئے ۔چین دانش مندانہ انداز میں مذاکرات اور تعاون سے مسائل کے حل پر تیار ہے اور تجارتی جنگ میں اضافے کی بھرپور مخالفت کرتا ہے لیکن اگر امریکہ اپنی مرضی سے تجارتی کشمکش کو جاری رکھنا چاہتا ، تو چین اس میں بھی ہار نہیں مانے گا۔


شیئر

Related stories