تجارتی کشمکش میں اضافہ کسی مسئلے کا حل نہیں ہوگا۔ سی آر آئی کا تبصرہ

2019-08-30 19:35:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین- امریکہ تجارتی کشمکش کے حوالے سے سی آر آئی نے تیس اگست کو ایک تبصرہ شائع کیا جس کا عنوان ہے "تجارتی کشمکش میں اضافہ کسی مسئلے کا حل نہیں ہوگا۔"مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ کی جانب سے بڑحائے جانے والے دباو کی وجہ سے تجارتی کشمکش بڑھنےکے خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔یہ طرز عمل نا صرف یہ کہ غیر دانشمندانہ ہے اور مسائل کے حل میں بھی اس سے کوئی فائدہ نہیں ہے بلکہ یہ چین ، امریکہ نیز دنیا بھر کے عوام کے مفادات کے لیے بھی فائدہ مند نہیں ہے۔چین کے خیال میں پانچ کھرب پچاس ارب ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف کو منسوخ کرنا تجارتی جنگ میں کمی کے لیےاشد ضروری ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے حال ہی میں ایک مضمون شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے ایک انٹرویو میں شریک تین چوتھائی اکانومسٹ کے خیال میں آنے والے دو برسوں میں امریکہ کی معیشت کسادبازاری کا شکار ہوگی۔عالمی برادری نے کئی مرتبہ خبردار کیا ہےکہ اگر تجارتی کشمکش میں مسلسل اضافہ ہوگا ، تو عالمی معیشت مزید زوال کا شکار ہوگی۔

دنیا کی سب سے بڑی دو معیشتوں کی حیثیت سے چین اور امریکہ کے مفادات ایک دوسرے میں ضم ہیں اور مسائل کا درست حل مذاکرات ہی ہیں۔چین ،تجارتی جنگ کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور امید ہے کہ امریکہ کی متعلقہ شخصیات بھی صبر و تحمل اور دانشمندی سے مسائل کے حل کی تلاش کریں گی۔


شیئر

Related stories