چین کی کیپٹل مارکیٹ کی اصلاحات کو فروغ دینے کا مزید واضح ہوتا اشارہ ۔سی آر آئی کا تبصرہ

2019-09-03 10:37:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی ریاستی کونسل کے تحت مالیاتی مستحکم ترقیاتی کمیٹی نے حال ہی میں فیصلہ کیا کہ چین میں کیپٹل مارکیٹ کی اصلاحات کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ وہ اعلی معیار کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک حقیقی معاون کا کردار ادا کریں۔اس حوالے سے سی آر آئی نے دو ستمبر کو ایک تبصرہ شائع کیا جس کا عنوان ہے "چین کی کیپٹل مارکیٹ کی اصلاحات کو فروغ دینے کا واضح ہوتا اشارہ "۔تبصرے میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے قبل چائنا سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے کہا تھا کہ چین میں کیپٹل مارکیٹ کی اصلاحات کا مجموعی فارمولہ بنیادی طور پر مکمل کر لیا گیا ہے۔اس سے چین کی کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات کو مزید گہرائی تک لانے کا اشارہ مزید واضح ہو رہا ہے اورکیپٹل مارکیٹ میں حقیقی معیشت کی خدمات کی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ حال ہی میں عالمی انڈیکس کمپنیوں نے یکے بعد دیگرے چین کے اے شیئرز پر اعتماد کا اظہار کیا۔ایف ٹی ایس ای رسل نے چین کے اے شیئرز کے انکلوژن فیکٹر کو پانچ فیصد سے پندرہ فیصد تک بڑھایا جب کہ ایم ایس سی آئی کے انڈیکس نے چین کے اے شیئرز کے انکلوژن فیکٹر کو دس فیصد سے پندرہ فیصد تک بڑھایا۔اصلاحات کو فروغ دینے کے ساتھ سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے چین کی کیپٹل مارکیٹ کی مستحکم ترقی کو بھرپور قوت فراہم ہو گی۔


شیئر

Related stories