جوہری تحفظ کے حوالے سے چینی حکومت کے وائٹ پیپر پر سی آر آئی کا تبصرہ

2019-09-03 18:45:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی حکومت نے تین تاریخ کو پہلا جوہری تحفظ کا وائٹ پیپر جاری کیا ، جس میں چین کے جوہری سیکیورٹی کے بنیادی اصولوں ، پالیسیوں ، ریگولیٹری تصورات اور عملی تجربے کو جامع طور پر پیش کیا گیا ۔سی آر آئی تبصرہ نگار نے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبر کی حیثیت سے چین ،ہمیشہ جوہری سلامتی کیلئے کثیرالجہتی تعاون کو بھرپور طریقے سے فروغ دیتا رہا ہےاور جوہری توانائی کے پرامن استعمال کو فعال طور پر فروغ دینے کے لئے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کررہا ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے بالترتیب 2014 اور 2016 میں ہیگ ، نیدرلینڈز اور واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ ایٹمی سلامتی سمٹ میں شرکت کی اور ایٹمی سیکیورٹی کےحوالے سےچین کی تجاویز پیش کیں۔انہوں نے برابری، تعاون اور جیت جیت کے اصولوں پر مبنی ایک بین الاقوامی جوہری سیکیورٹی نظام کے تعمیر کی تجویز پیش کی۔

تبصرے میں کہا گیا کہ جوہری تحفظ کے کوئی قومی حدود نہیں ہیں۔ جوہری توانائی کا پرامن استعمال انسانیت کی مشترکہ خواہش ہے ، اور جوہری سلامتی کو یقینی بنانا تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ جوہری تحفظ کے میدان میں حالیہ خطرات اور چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے ، چین بڑے ملک کی ذمہ داری نبھاتا رہیگا ، جوہری توانائی کی ترقی اور حفاظت دونوں کو اہمیت دیتے ہوئے عالمی جوہری حفاظت کے معیار کو بلند کرنے اور اس ضمن میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کی پوری کوشش کرتا رہیگا۔


شیئر

Related stories