چین کی غیرملکی تجارت مستحکم طور پر اور اعلی معیار کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-09-09 19:24:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے جنرل کسٹمز ہاؤس کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کے پچھلے آٹھ ماہ میں چین کی اشیا کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت دو سو کھرب تیس ارب چینی یوان بنی جو گزشتہ سال سے تین اعشاریہ چھ فیصد زائد ہے۔ اس حوالے سے سی آر آئی نے نو تاریخ کو ایک تبصرہ شایع کیا جس کا عنوان ہے "چین کی غیرملکی تجارت مستحکم طور پر اور اعلی کوالٹی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے " ۔تبصرے میں کہا گیا ہے کہ پیجیدہ صورتحال کے پیش نظر چین کو یہ کامیابی کافی مشکل سے حاصل ہوئی ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ چینی معیشت مجموعی طور پر بہتر ہو رہی ہے ۔مستحکم ترقی کے ساتھ اقتصادی ترقی کی کوالٹی بھی بلند ہو رہی ہے ۔

تبصرے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کی درآمدات و برآمدات کا ڈھانچہ بہتر ہو رہا ہے ۔اس کے علاوہ بیرونی تجارتی منڈی میں تنوع کا اضافہ ہے اور کاروباری اداروں کی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت مضبوط ہو رہی ہے۔اور نجی کاروباری ادارے بیرونی تجارت کو فروغ دینے کے لیے اہم قوت بن گئے ہیں۔


شیئر

Related stories