چین نے اضافی محصولات سے خارج ہونے والی امریکی مصنوعات کی فہرست جاری کردی تاکہ ملک میں کاروباری اداروں پر منفی اثرات میں کمی لائی جا سکے ،سی آر آئی کا تبصرہ

2019-09-11 16:52:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی ریاستی کونسل کے تحت کمیشن برائے امور محصولات نے گیارہ تاریخ کو ان امریکی مصنوعات کی پہلی فہرست کو جاری کی ہے جنہیں اضافی محصولات عائد کیے جانے سے خارج کیا جا سکتا ہے۔ان امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کو خارج کی جانے والی پالیسی سترہ ستمبر سے نافذالعمل ہوگی۔ امریکہ کی جانب سے چھیڑی جانے والی تجارتی کشمکش کے بعد چین نے پہلی بار ایسی فہرست جاری کی ہے جس کا مقصد چین میں کاروباری اداروں پر مرتب ہونے والے اثرات کو کم کرنا ہے۔سی آر آئی نے اس حوالے سے ایک تبصرہ شائع کیا ہے جس میں یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ مذکورہ اقدام تجارتی کشمکش سے نمٹنے کے دوران چین کے دانشمندانہ اور ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔

چین تجارتی جنگ کی کشیدگی کی بھرپور مخالفت کرتا ہے تاہم امریکی بالادستی پر جوابی کارروائی اختیار کرنا بھی لازمی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چین اپنے ملک میں صنعتی و کاروباری اداروں پر منفی اثرات کو کم سے کم کرنے کی بھرپور کوشش بھی کرے گا۔اگلے مرحلے میں چین کے متعلقہ ادارے مناسب موقع پر اضافی محصولات سے خارج ہونے والی امریکی مصنوعات کی فہرست جاری کریں گے ۔


شیئر

Related stories