پرخلوص اور ٹھوس اقدامات سے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے،سی آر آئی کا تبصرہ

2019-09-12 16:17:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقامی وقت کے مطابق گیارہ تاریخ کو اعلان کیا کہ دو کھرب پچاس ارب ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات پر اضافی محصولات کا نفاذ دس اکتوبر سے پندرہ اکتوبر تک ملتوی کر دیا جائے گا۔اس سے ایک دن قبل چین نے اپنی جانب سے عائد کئے جانے والے اضافی محصولات سے مستثنی امریکی مصنوعات کی فہرست جاری کی ۔سی آر آئی نے اس حوالےسے ایک تبصرہ شائع کیا جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دونوں اطراف کی جانب سے حقیقی اقدامات نے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔

چین اور امریکہ کے اقتصادی و تجارتی گروپوں کی قیادت نے پانچ تاریخ کو اتفاق کیا تھا کہ اکتوبر کے آغاز میں واشنگٹن میں اعلی سطحی چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے تیرہویں دور کا انعقاد کیا جائے گا۔مذاکرات سے قبل فریقین نے نیک خواہشات اور پرخلوص رویے کا اظہار کرتے ہوئے حقیقی اقدامات اختیار کیے جو قابل تحسین ہے۔

تبصرے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایک سا ل سے زائد تجارتی کشمکش سے ظاہر ہے کہ تجارتی جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوگی۔مساوات اور باہمی احترام پر ثابت قدم رہنا ،دانشمندانہ رویے سے مذاکرات اور تعاون کرنا ہی اختلافات سے نمٹنے کا واحد درست راستہ ہو سکتا ہے۔


شیئر

Related stories