خیرسگالی پر مبنی اقدامات جتنے زیادہ ہوں ، اتنے ہی بہتر ہیں ۔سی آر آئی کا تبصرہ

2019-09-13 20:26:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیرہ ستمبر کو چین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین نے امریکہ سے کچھ مقدار میں سویا بین سمیت دیگر زرعی مصنوعات خریدنے کے لیے متعلقہ اداروں کی حمایت کی ہے اورریاستی کونسل کا کسٹمز ٹیرف کمیشن ان مصنوعات کی خریداری کے لیے انہیں اضافی ٹیرف سے استثنا دے گا۔سی آر آئی نے اس حوالے سے ایک تبصرہ شائع کیا ہے کہ یہ اقدام خیرسگالی کا ایک واضح اشارہ ہے جس سے مسائل کے حل کے لیے چین کے مخلصانہ رویے کا اظہاربھی ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ چین نے ان امریکی مصنوعات کی پہلی فہرست جاری کی ہے جنہیں اضافی محصولات سے استثنا دیا گیا ہے ، امریکہ نے بھی چین پر اضافی ٹیرف کے اطلاق کو ملتوی کا اعلان کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی کے ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فریقین کا رخ ایک مثبت سمت کی جانب ہو رہا ہے اور دونوں ،اعلی سطحی اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے تیرہویں دور کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

چین اور امریکہ کے مابین اقتصادی و تجارتی مسائل کافی پیچیدہ ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے خلوص اور خیرسگالی پر مبنی ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔امید ہے کہ دونوں فریق کے یہ اقدامات مذاکرات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے اور دونوں ممالک باہمی مفادات پر مبنی معاہدے تک پہنچیں گے۔


شیئر

Related stories