" دی بیلٹ اینڈ روڈ " چین آسیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ میں مدد دے گا ، سی آر آئی تبصرہ

2019-09-20 15:35:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اکیس ستمبر کوچین کے صوبہ گوانگ شی کے شہر نان نینگ میں سولہویں چین آسیان ایکسپو کا افتتاح ہو گا ۔ موجودہ ایکسپو کا موضوع ہے" دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں شراکت ، تعاون کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ کوشش " ۔ ایکسپو میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پانے کی توقع ہے ۔ اس سےچین اور آسیان کے درمیان اسٹریٹجک روابط کے ذریعے باہمی مفادات اور جیت -جیت پر مبنی ترقی کے عمدہ رجحان کا اظہار کیا گیا ہے ۔

تجارت، چین -آسیان تعاون اور مشترکہ ترقی کی بنیاد ہے ۔ یاد رہے کہ چین گزشتہ دس برسوں میں آسیان کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی رہاہے۔ معلوم ہوا ہے کہ موجودہ ایکسپو میں آسیان میں صنعتی و تجارتی زونز کے قیام کے لیے چینی صنعتی و کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری کے لیے پہلا بلو پیپر جاری کیا جائے گا ۔ آسیان کے رکن ممالک میں چینی اداروں کی سرمایہ کاری کے ڈھانچے اور معیار کی بہتری سے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو نئی قوت ملے گی ۔ بنیادی تنصیبات چین - آسیان تعاون کا اہم ذریعہ ہیں جبکہ ڈیجیٹل معاشی تعاون چین-آسیان تعاون کے مستقبل کا رجحان ہے۔چین اور آسیان نے ، دو ہزار بیس کو ڈیجیٹل معیشت کے تعاون کا سال قرار دیا ہے ۔ فریقین ای کامرس ، سائنسی و تیکنیکی تخلیق ، فائیو جی نیٹ ورک اور اسمارٹ سٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو توسیع دیں گے ۔

سولہ سال کے بعد چین - آسیان ایکسپو فریقین کے درمیان تعاون اور تبادلے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے ۔ یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ موجودہ ایکسپو کے ذریعے " دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، چین-آسیان اقتصادی اور تجارتی تعاون سمیت خوشحالی و ترقی کو بڑھایا جائےگا اور ایشیا و بحرالکاہل کے علاقے میں خوشحالی اور ترقی میں نئی قوت پیدا کی جائے گی ۔


شیئر

Related stories