عالمی برادری میں " ایک چین " کے اصول کی تسلیم ،سی آر آئی کا تبصرہ

2019-09-20 19:17:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جزائرِ بحر الکاہل کے ملک کیریباتی نے بیس ستمبر کو تائیوان انتظامیہ کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو توڑنے کا اعلان کیا ۔ جزائرسلیمان کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے اندر یہ دوسرا ملک ہے جس نے تائیوان انتظامیہ کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کیے ہیں اور اب تائیوان کے ساتھ نام نہاد سفارتی تعلقات رکھنے والی ریاستوں کی تعداد صرف پندرہ رہ گئی ہے ۔

حال ہی میں تائیوان انتظامیہ نے دوسرے ممالک کے ساتھ مالیاتی سفارت کاری کی بھر پور کوشش کی ۔اطلاع کے مطابق تائیوان انتظامیہ نے جزائر سلیمان میں تعینات تمام تکنیکی ٹیموں اور طبی ٹیموں کو واپس بلالیا ہے اور یہ اقدام تائیوان کی مالیاتی سفارت کاری کی حقیقت کا عکاس ہے ۔

چین ہمیشہ اپنے اس موقف پر قائم رہا ہے کہ خواہ ملک بڑا ہو یا چھوٹا ، چین تمام ممالک کے ساتھ مساوی طور پر رہتا ہے ،ا ن ممالک کی خود سے منتخب کردہ ترقی کی راہ کا احترام کرتا ہے اور ان کی معاشی ترقی ، عوام کی بہتر زندگی اور پائیدار ترقی کی صلاحیت کو بلند کرنے کے لیے ان کو مدد دیتا ہے ۔ چین مساوات اور باہمی مفادات کی بنیاد پر کھلے پن اور تسلسل کے اصولوں کے مطابق جزائر بحرالکاہل کے ممالک کو امداد فراہم کرتا ہے ۔حالیہ برسوں میں تائیوان انتظامیہ کے ساتھ نام نہاد سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک نے یکے بعد دیگرے تائیوان انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو ختم کر کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے یا بحال کئے ہیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان ممالک نے دور حاضر کی عالمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے ملک کے مفادات اور عوام کی خواہشات کے مطابق درست فیصلہ کیاہے ۔


شیئر

Related stories