​اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغام

2019-09-21 16:08:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

20 تاریخ کو اقوام متحدہ میں چینی مستقل مشن نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی۔ جس کیلئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ آمنہ جے محمد نے اجلاس میں یہ پیغام پڑھ کر سنایا۔

اپنے پیغام میں مسٹر گوتریز نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے نصب العین میں ایک اہم شراکتدار ہے اور بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی کا ستون ہے ۔چین اور اقوام متحدہ موجودہ عالمی امور سے نمٹنےکے لیے مل کر کام کرتے چلے آ رہے ہیں۔

گوتریز نے کہا کہ اگلے ہفتے اقوام متحدہ کلائمٹ ایکشن سمٹ کا انعقاد کررہا ہے جس میں مختلف ممالک کے رہنما اس ہنگامی خطرے سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس سلسلے میں چینی قیادت کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے فطرت پر مبنی ریسلوشن پروگرام کے اجراء اور 2020 تک کلائمٹ ایکشن اہداف کو اپ ڈیٹ کرنے کے سلسلے میں چین کے کام کو سراہا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے عمل میں چین ہمیشہ پیش پیش رہاہے۔ چین نے پائیدار ترقی کو فروغ دینے ، خاص طور پر غربت کے خاتمے اور جنوب جنوب تعاون کو فروغ دینے کے لئے پختہ عہد کیا ہے۔ چین اقوام متحدہ کے نصب العین کا ایک مضبوط حامی ہے ۔چین عالمی ادارے کو دوسرا سب سے زیادہ فنڈ دینے والا اور تحفظ امن کے مشن کی حمایت کرنے والا ملک ہے ، بلکہ تحفظ امن کی سرگرمیوں کیلیے فوجی دستے بھیجنے والا اہم ملک بھی ہے۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے فروغ کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے لئے سیاسی اور مالی امداد پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔

مسٹر گوتریزنے امن و سلامتی ، انسانی حقوق اور ترقی کو درپیش عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے اقوام متحدہ کے عمل کے لئے چین کی بھر پور حمایت پر اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ چین زیادہ کامیابیاں حاصل کریگا۔


شیئر

Related stories