اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے سربراہاں اور مختلف ممالک کے سفیروں کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ پر مبارک باد

2019-09-22 15:16:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ میں تعینات چینی وفد نےعوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے بیس ستمبر کو ایک ضیافت کا اہتمام کیا۔اقوام متحدہ کے متعدد اعلی سطحی عہدے داروں اور اقوام متحدہ میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں نے چین کی حاصل کردہ ترقی اور عالمی امن کے تحفظ اور عالمی ترقی کے فروغ کے لئے چین کی خدمات کو خوب سراہا ۔

اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو بڑی اہمیت کی حامل ہے۔پاکستان کو اس انیشیٹو میں شرکت پرخوشی اور فخر ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل برائے امن جین پیئر لیکروکس نے کہا کہ امن کے تحفظ کرنے والے چینی اہلکار عام شہریوں کے تحفظ ، سماجی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے، بنیادی تنصیبات کی تعمیر اور عوامی زندگی کی بہتری کیلئے بڑی خدمات سرانجام دےرہے ہیں۔ اقوام متحدہ چین کی مدد سے دنیا بھر میں امن کاتحفظ موثرانداز میں کرسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے منتظم اچیم اسٹینر نے کہا کہ چین نے کروڑوں افراد کو غربت سے نکالا ہے اور ما حول کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے بھر پور کوششیں کی ہیں۔


شیئر

Related stories