نئے چین میں انسانی حقوق کی ترقی کے 70 سال پر وائٹ پیپر کا اجرا

2019-09-22 18:13:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے بائیس تاریخ کو " نئے چین میں انسانی حقوق کی ترقی کے 70 سال" کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔

پیپر میں کہا گیا کہ گزشتہ 70 سال میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی میں ، چینی عوام نے آزادی حاصل کی اور ملک کے اصل مالک بن گئے ۔نیو چائنا کے 70 سال دنیا کی انسانی حقوق کے مقصد کی ترقی میں چین کی مسلسل خدمات کے ستر سال ہیں۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ لوگوں کی خوشگوار زندگی انسانی حقوق کی سب سے بڑی منزل ہے۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی اپنی پیدائش کے دن سے ہی چینی عوام کی خوشحالی ، قوم کے نشاۃ ثانیہ اور انسانیت کی ترقی کے لئے کوشاں رہی ہے۔ نیو چائنا کے قیام کے بعد سے ، چین نے انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کو اپنے حقائق کے مطابق عمل میں لایا ہے ، ہمیشہ عوام کو انسانی حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں اولین ترجیح دی۔اور بقا اور ترقی کے حق کو سب سے اہم بنیادی انسانی حق تصور کیا۔ تاریخ اور حقیقت دونوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ چین قومی حالات کے مطابق انسانی حقوق کی ترقی کی راہ پر کامیابی کے ساتھ گامزن ہے اور انسانی تہذیب کے تنوع کو تقویت بخش رہا ہے۔

اس حقائق نامے میں اس بات پر زور دیا گیاہے کہ اس وقت شی جن پھنگ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں ، چینی عوام چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے چینی خواب کو پورا کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہےہیں۔نئے تاریخی دور میں ، چین متنوع تہذیبی تصور کی روشنی میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر تمام ممالک کی مشترکہ ترقی وخوشحالی، انسانی حقوق کے نصب العین کی ترقی، اور انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے جدوجہد جاری رکھیگا۔


شیئر

Related stories