چینی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات

2019-09-24 10:52:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیئیس ستمبر کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ائی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے دوران پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔وانگ ائی نے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کےاسٹریٹیجک شراکت دار ہیں، دونوں نےہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ، ایک دوسرے پر اعتماد کیا اور ایک دوسرے کو سمجھاہے ۔چین پاک دوستی اٹوٹ ہے۔ چین،علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ میں پاکستان کی بھر پور حمایت کرتا رہے گا۔ دونوں ممالک کے بیچ تعاون نے پاکستان کی ترقی اور لوگوں کےمعیارِ زندگی کی بہتری کو موثر انداز میں فروغ دیا ہے۔دونوں فریقین کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر ، ”دی بیلٹ اینڈ روڈ“ کا ایک اعلی معیار کا مثالی منصوبہ بن جا ئے ۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں ،انہوں نے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ پاکستان کے مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی حمایت اور مدد پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستان چین پاک دوستی برقرار رکھنے کی پوری کوشش کرے گا اور بیرونی قوتوں کو پاکستان چین تعلقات میں مداخلت کرنے اور اسے نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا۔ پاکستان ، پاک -چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کو اعلی معیار تک لے جانےکی کوششوں کو فروغ دے گا اور پاکستان میں چین کے منصوبوں ، کاروباری اداروں اور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا ۔


شیئر

Related stories