صدر پاکستان کی طرف سے 70 سال میں نئے چین کی عظیم کامیابیوں کی تعریف
پاکستان کے صدر مملکت محمد عارف علوی نے 23 تاریخ کو چینی میڈیا کو ایک مشترکہ انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین نے قیام کے بعد گزشتہ ستر سالوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔چینی رہنما کی پیش کردہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ"اور چین پاک اقتصادی راہداری کی انیشیئٹیو سے پاکستان اور دوسرے متعلقہ ممالک کو خاطر خواہ فائدے حاصل ہوئے ہیں۔
انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ انہوں نے چین کے متعدد دورے کیے ہیں اور پچھلے 70 سالوں میں نئے چین کی ترقی اور تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ چین نے چینی خصوصیات کا حامل ایک منفرد سوشلسٹ راستہ اختیار کیا ،اور 70 سال کے قلیل عرصے میں مختلف شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں ۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پوری دنیا کو چین سے سبق سیکھنا چاہئے۔ در حقیقت ، چین سے سیکھنے سے آہستہ آہستہ پاکستان میں بہتری آرہی ہے۔ چین نے دنیا میں اپنا پرامن ابھرنا دکھایا ہے۔
عارف علوی نے نشاندہی کی کہ چین اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ دنیا کے دوسرے ممالک کو بھی مددفراہم کر رہا ہے۔ چینی رہنما کی پیش کردہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیئٹیو نے بغیر کسی سیاسی شرائط کے متعلقہ ممالک میں انفرااسٹرکچر اور تجارت کو فروغ دیا ہے۔ پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر سے بھی پاکستانی عوام کو بہت فائدہ ہوا ہے۔