چین کی ترقی کےنئے ایجن سے دنیا کے باہمی روابط کو آگے بڑھایا جائے گا، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-09-25 17:47:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس ستمبر کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ داہ شینگ انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے باقائدہ افتتاح کا اعلان کیا ہے۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نئے نشان ، چین کے نئے بزنس کارڈ اور عالمی نقل و حمل کے اہم مرکز کے طور پر داہ شینگ انٹرنیشنل ہوائی اڈہ چین کی ترقی اور "ڈی بیلٹ اینڈ روڈ " کے تحت باہمی روابط کو آگے بڑھانے کا نیا انجن بن جائے گا۔

داہ شینگ ہوائی اڈے کی تعمیر سے ایجاد، ماحول دوستی ، اور سہولت کا تصور ابھرتاہے۔یہ ہوائی اڈہ شہر بیجنگ ، شہر تیان جن اور صوبہ حہ بے کے بیچ مزکری مقام پر واقع ہے اور آس پاس کے علاقوں خاص طور پر شونگ این نئے علاقے کو دنیا سے جوڑ سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ ہوائی اڈہ چین نیز دنیا کے نقل و حمل کے اہم مرکز کے طور پر دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور علاقوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنائے گا۔

نقل و حمل شہر کی ترقی کی اہم قوت ہے۔بیجنگ داہ شینگ انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے باقائدہ افتتاح کے بعد یہ چین کی ترقی کی نئی قوت بن جائے گا اور دنیا کے باہمی روابط کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔


شیئر

Related stories