عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر کی جانے والی پریڈ سے چینی فوج کی مضبوطی کا اظہار ہوگا
یکم اکتوبر کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈبیجنگ کے تھیئن ان من چوک میںمنعقد ہو گی ۔ اس وقت پریڈ میں شریک تمام فوجی افسران اور سپاہیوں کیتربیتزورو شورسے جاری ہے۔ سی آر آئی کے نمائندے نے تربیتی کیمپ سے اطلاع دی ہے کہ تحفظ امن کی فوج پہلی مرتبہ پریڈ میں شامل ہورہی ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہاصلاحات کے ذریعےچینی فوج کیایک مضبوط فوجکے طور پر تشکیل ہوئی ہے ۔ فوجی افسر جنول شو یو جے نے کہا کہ اس وقت بیرونی ممالک میں تحفظ امن کی مشن میں شامل چینی فوجیوں کی تعداد دو ہزار پانچ سو سے زائد ہے ۔ موجودہ پریڈ میں شامل تحفظ امن کیلئےچینی فوجی عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے چین کے عزم اور قوت کا مظاہرہکریں گے ۔
علاوہ ازیںپریڈ میں نیم مسلح دستہ بھی شامل ہے ۔ یہ دستہ سرکاری اداروں کیخواتین اہلکاروں، طبی ڈاکٹر ز ، نرسز، اساتذہ اور مزدوروں سمیت مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے ۔اور یہسب رضاکارانہ طور پر اس پریڈ میں شرکت کررہے ہیںتاکہ وطن سے محبت کےاپنے والہانہ جذبےکا اس قومی دن کے جشن میں اظہار کرسکیں۔