چین نئے عہد میں پاکستان کے ساتھ ہم نصیب معاشرے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، چینی وزارت خارجہ

2019-09-26 18:26:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے چھبیس تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی چین-پاکستان تعلقات کی خراج تحسین کو بہت سراہا۔انہوں نے عمران خان کے بیان کے ساتھ مکمل اتفاق کیا اور کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر چین-پاک تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کرنا چاہتا ہے اور نئے عہد میں ہم نصیب معاشرے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے لئے ترقی کے بہت مواقع فراہم کرتاہے۔چین-پاک اقتصادی تعاون کے پیچھے "حاصل وصول" کا کوئی مسئلہ نہیں۔


شیئر

Related stories