چینی معجزہ ہمیشہ ایک عالمی موقع فراہم کرتا ہے،سی آر آئی تبصرہ

2019-09-27 16:33:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی حکومت نے ستائیس تاریخ کو "نئے عہد میں چین اور دنیا" کے عنوان سے وائٹ پیپر کا اجرا کیا۔دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے چین خود ہی اپنا راستہ اپناتے ہوئے اندرونی امور سے اچھی طرح نمٹتا چلا آ رہا ہے ۔یہ بذات خود عالمی امن اور ترقی کے لیے بڑی خدمت ہے۔ پرامن طریقے سے جدیدیت کے راستے پر گامزن چین دنیا پر گہرے اثرات مرتب کررہاہے۔ اس سلسلے میں ، وائٹ پیپر میں ترقیاتی تصور اور عمل دونوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔

چین کی کامیابیوں کی دو بنیادی وجوہات ہیں ۔پہلا، چین نے ایک ایسا راستہ اختیار کیا ہے جو اپنے حالات کے مطابق اور ترقی کے لئے موزوں ہے۔دوسرا ،چین نے پرامن ترقی ، تعاون اور باہمی مفاد کے لئے ایک نیا راستہ اختیار کیا ہے ، جولامحالہ دنیا کے لئے ایک موقع فراہم کر رہاہے۔

چین نئے دور میں ہونے والی تبدیلیوں کا جواب کیسے دے گا؟ یہ دنیا میں کیا لائے گا؟ اس سلسلے میں ، وائٹ پیپر نے نشاندہی کی کہ چین جیت جیت تعاون اور مشترکہ ترقی پر کاربند ہے ، معاشی عالمگیریت کے تحفظ اور اسے فروغ دینے پر قائم ہے ۔ چین عالمی شراکت داری کو فعال طور پر ترقی دیتا رہیگا ، کثیرالجہتی کی حمایت کرتا رہیگا ، بین الاقوامی برابری اور انصاف کی حفاظت کرتا رہیگا ۔ عالمی طرز حکمرانی کے نظام کی اصلاح اور تعمیر میں فعال طور پر حصہ لیتا رہےگا۔ دنیا کے ساتھ یہ چین کا عہدہے ۔ چین زیادہ کھلی اور جامع انداز میں دنیا میں شراکتداری کے ماحول کے قیام کے لیے کوشش کر ےیگا اور ترقی کے لیے زیادہ مواقع پیدا کریگا۔


شیئر

Related stories