پاکستان میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے چین کے قومی دن کی مناسبت سے ضیافت کا اہتمام
2019-09-27 16:43:46
چھبیس ستمبر کو پاکستان میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان کے صدر ڈاکٹرعارف علوی اور ان کی اہلیہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔پاکستان کے سینیٹ کے چئیرمین محمد صادق سنجرانی ، چیف آف ائیر اسٹاف مجاہد انور خان سمیت اعلی عہدے داروں اور پاکستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں اور پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کے اہلکار وں سمیت بارہ سو سے زائد افراد نے ضیافت میں شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان کے صدر ڈاکٹرعارف علوی نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کی سترویں سالگرہ کی مبارک باد دی۔