سی سی ٹی وی قومی دن کی تقریب 4K الٹرا ہائی ڈیفنیشن سگنلز کے ذریعے سنیما گھروں میں براہ راست نشر کرے گا

2019-09-27 19:01:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چائنا میڈیا گروپ کی سی سی ٹی وی کی طرف سے چین کے ستر سنیما گھروں میں نئے چین کی 70 ویں سالگرہ منانے کی تقریب 4K الٹرا ہائی ڈیفنیشن سگنلز کے ذریعے براہ راست نشر کرے گا ۔چین میں یہ پہلا موقع ہے کہ سیٹلائٹ ٹرانسمیشن کے ذریعے تھیٹروں میں 4K الٹرا ایچ ڈی سگنلز کے ذریعے نشر یات کی جائیں گی ۔ اس طرح ملک بھر کے دس سے زائد صوبوں کے ناظرین کو سنیما میں 4K الٹرا ایچ ڈی سگنل کے ذریعے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کی حیرت انگیز فوجی اور عوامی پریڈ اور جلوس کے مناظر دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ستائیس ستمبر کی صبح ، چائنا میڈیا گروپ اور نیشنل فلم بیورو نے مشترکہ طور پر بیجنگ میں 4K الٹرا ہائی ڈیفنیشن براہ راست فلم "اس وقت - نئے چین کی 70 ویں سالگرہ " کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں چینی کمیونسٹ پارتی کے سینٹرل تشہیری ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹرجنرل شین ہائی شون،متعلقہ محکموں کے اہلکاروں اور ملک بھر کے 10 سے زیادہ بڑے سینما گھروں کے سربراہان نے شرکت کی۔


شیئر

Related stories