چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے جنرل دفتر، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ یو نائٹڈ فرنٹ ورک سمیت دیگر اداروں کی جانب سے قومی دن کی مشترکہ ضیافت کا اہتمام

2019-09-29 10:12:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے جنرل دفتر، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ یو نائٹیڈ فرنٹ ورک ، چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائےامور سمندر پار چینی ، چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور ہانگ کانگ اور مکاو ، چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیواں اور وطن واپس آئے ہوئے سمندر پار چینیوں کی کل چین فیڈریشن نے مشترکہ طور پر قومی دن کی مناسبت سے ضیافت کا اہتمام کیا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیرمین وانگ یانگ نے ضیافت سے خطاب کیا۔

وانگ یانگ نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ ستر سالوں میں ہانگ کانگ ، مکاو ، تائیوان کے ہم وطنوں اور سمندر پار چینیوں نے اپنے وطن کی ترقی کے لئے اہم خدمات سرانجام دی ہیں، جو ناقابل فراموش ہیں۔یہ پوری قوم کی کامیابی ہے اور اندرون ملک اور بیرون ممالک رہنے والے تمام چینیوں کیلئے باعث عزت ہے۔


شیئر

Related stories