چین دنیا کا سب سے محفوظ ملک بن گیا ہےجس کی اصل وجہ قانون کی حکمرانی ہے، سی آر آئی تبصرہ

2019-09-29 10:46:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اس وقت چین میں چینی خصوصیات کاحامل ایک جامع سوشلسٹ قانونی نظام قائم ہے جس کا مرکز آئین ہے۔ چین میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عدلیہ سختی سے قانون پر عمل درآمد کرتے ہیں ۔ مکمل ریکارڈنگ کا نظام اور عدالتی مقدمات کی براہ راست نشریات کا نظام پوری طرح نافذ ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ متعلقہ سرگرمیاں کھلی اور شفاف ہوں۔ چین ہمیشہ سےقانون کے مطابق جرائم پر کاری ضرب لگاتا آ رہا ہے ۔ حالیہ برسوں کے دوران ، ہر ایک لاکھ افراد میں جان لیوا واقعات یا کیسز کی تعداد ایک سے کم رہی ہے ، اس طرح چین دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔

سی آر آئی تبصرے میں کہا گیا ہے کہ قانون کی حکمرانی ملک میں طویل مدتی استحکام کا واحد راستہ ہے۔ چینی معاشرے کے تمام کاموں کو قانون کی حکمرانی میں شامل کرلیا گیا ہے ، اور سائنسی قانون سازی ، قانون کا سختی سے نفاذ ، انصاف پر مبنی قانونی نظام ، اور لوگوں کے لئے قانون کی پاسداری ایک اتفاق رائے بن گیا ہے۔ چین قانون کے مطابق ملک پر حکمرانی کرتا ہے ، مؤثر طریقے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں سمیت تمام افراد کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرتا ہے ، اور ساتھ ہی تمام مجرموں کو سخت سزا دیتا ہے جس کے نتیجے میں معاشرے کے مجموعی طویل مدتی استحکام کو یقینی بنایا گیا ہے۔


شیئر

Related stories